• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کی پیش گوئی کر دی

Rain Expected In Karachi Today And Tomorrow
کراچی میں دو ہفتوں کے دوران دوسری بار برکھا رت کی اینٹری ہونے والی ہے،کالی گھٹائوں نے شہر کی فضائوں کا رخ کرلیا،محکمہ موسمیات نے آج دوپہر سے ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

کراچی والے ہوجائیں تیار، ایک بار پھر مغرب سے آتی ہوئی سرد لہروں کو خوش آمدید اور سورج کو بائے بائے کہنے کیلئے کیونکہ ایران سے آرہی ایک خوش خبری،بارش کا ایک نیا سسٹم کراچی میں آج داخل ہوجائے گا، سہ پہر سے جمعرات تک برکھا رت سے شہر کا موسم ایک بار پھر بدلنے کو تیار ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بدھ سے جمعرات تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔
تازہ ترین