• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما معاملہ سپریم کورٹ میں جانے کے حامی نہیں تھے،نثار کھوڑو

Pp Did Not Support The Panama Case To Court Nisar Khoro
صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہےکہ پاناما لیکس معاملے پر سپریم کورٹ میں جانے کے حامی نہیں تھے،اگر پاناما معاملہ عدالت نہ جاتا تو ہم پارلیمنٹ میں احتساب کرتے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر بہادر ڈاھری کے گھر پر پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار غلام مصطفیٰ لاشاری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جس پارٹی کی حکومت ہے اس نے سندھ سے ہاتھ اٹھا لیا ہے، دیگر جماعتوں کو سندھ میں اتنی پذیرائی نہیں ملی ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ جنرل ضیاءالحق کے زمانے میں مایوس کن فیصلے سامنے آئے، معاملہ عدالت میں جانے کے بعد اب عدالتی ذمہ داری میں اضافہ گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، اب وہ چنے چبانے کی بات کر رہے ہیں، اگر اس وقت سپریم کورٹ سزا دیتی تو اج ایسی بات نہ ہوتی۔
تازہ ترین