• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے ،رانا ثناء اللہ

Pti Is Spreading Abuse Culture
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے ،قومی اسمبلی میں پیش آنےوالا واقعہ افسوسناک ہے، امید ہے اسپیکرنوٹس لیں گے ۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں ،ان کی پارٹی کو عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے انڈر پریشر لانا چاہتے ہیں ،مگرعوام نے ان کے ہر ایجنڈے کو ناکام کیا ،اب یہ 2نومبر کے ایجنڈے کو عدالت سے برآمد کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے واقعے کی فوٹیج موجود ہے، امید ہے اسپیکر نوٹس لیں گے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ظرف یہ ہے کہ ان کے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل شو کرتے ہیں۔
تازہ ترین