• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں، انضمام الحق

Must Be Big Changes In The Team Inzamam
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ کسی کا نام نہیں لیتے مگر ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضام الحق کہتے ہیں کہ سیریز کے دوران کپتان کی تبدیلی سے متعلق نہ کوئی مشورہ دیا نہ بیان دیا ، لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کوچ اور کپتان کی بات سنتے ہیں، دورۂ آسٹریلیا کے لیے جو ٹیم مانگی گئی وہ دے دی، نئے کھلاڑی پی ایس ایل سے ملیں گے۔

انضمام الحق نے ون ڈے اسکواڈ میں پروفیسر کی شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ گزشتہ سال ون ڈے کے بہترین کھلاڑی تھے، انہیں بغیر سوچے سمجھے نہیں بھیجا،وہ ٹیم منتخب کرتے ہوئے کوچ اور کپتان کی بھی سنتے ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق یہ بھی کہتے ہیں کہ تینوں فارمیٹ کے لیے ایک ہی کپتان ہونا چاہیے، مصباح الحق سمجھدار کھلاڑی ہیں انہیں مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے جس کے وہ منتظر ہیں۔
تازہ ترین