• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نواز شریف کے کارکن کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے،امیر مقام

Imran Khan Can Not Compete Nawaz Sharif Worker Ameer Maqam
مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں ان کا مقابلہ نوازشریف سے ہے وہ تو ایک کارکن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ جہانگیر ترین صوبے کی قیمتی معدنیات نکل رہے ہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کو کے پی حکومت بھی وزیراعظم کا تحفہ ہے، نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے اور ملک کو بہت کچھ دیا، آپ میں دل گردہ ہے تو ان کا مقابلہ کریں اور تین مرتبہ وزیر اعظم بن کر دکھائیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے حلقے میں مسلم لیگ کا جلسہ عمران کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے،دنیا دیکھ رہی ہے، عوام کا سمندر آیا ہے، نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنادیا، دہشت گردی کا خاتمہ وزیراعظم کی دلیرانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، معاشی استحکام بھی ان کا ملک کے لئے بڑا تحفہ ہے۔

امیر مقام کا کہناتھاکہ اللہ نے نواز شریف کو اسحاق ڈار جیسا وزیرخزانہ دیا ہے، عمران خان کا وزیرخزانہ اب تک بینک اسکینڈل کا جواب نہیں دے سکا،نواز شریف اگلے سال کے آخر تک ملک سے اندھریوں کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام ترقی چاہتے ہیں، وہ محاذ آرائی کی سیا ست کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کے نظریاتی لوگ اسے چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوئے ہیں ،عمران کی سیاست فراڈ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ احتساب کمیشن کا جو حشر کیا گیا، اس کی وجہ سے لوگ احتساب سے بیزار ہوگئے،پرویز خٹک کس کام میں نمبر ون ہے، یہ عوام ہی بتا سکتے ہیں، وزیراعلیٰ کرپشن اور اقربا پروری میں،سازشوں اور وفا دار کارکنوں کو نکالنے میں واقعی نمبر ون ہے۔
تازہ ترین