• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوچکی ہے،دانیال عزیز

Pti Defeat In Panama Leaks Daniyal Aziz
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوچکی ہے، عمران خان کے ہرالزام کا ثبوتوں کے ساتھ سامنا کیا،ان بےچاروں پرترس آتا ہے،یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا،جہانگیر ترین اور عمران خان خود اعترافی بیان دے چکے ہیں،پارلیمنٹ کے سامنے قبریں کھودنے والے اب بھی قبریں کھود رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ حدیبیہ ملز گڑا مرد ہ ہے ، پی ٹی آئی اسے نکال کر جشن منانا چاہتی ہے ،عمران خان اٹک جیل جائیں تو پتہ چلے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی توپوں کا رخ پہلےنوازشریف،پھرمریم نواز،اب اسحاق ڈارکی طرف ہے۔حدیبیہ پیپرملزکیس کو13 ججوں نے ختم کیا،اسحاق ڈارسے متعلق بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔
تازہ ترین