• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیروزآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک

Karachi 3 Robbers Killed In Ferozabad Police Encounter
کراچی کے علاقے فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو مارے گئے، جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مددگار ون فائیو پر اطلاع ملی تھی کہ فیروز آباد کےعلاقے میں 6سے 7ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے ہیں اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کررہے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا، محاصرے کے دوران ڈاکووں نے پولیس گھیرا توڑنے کے لیے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3ڈاکو موقع پر مارے گئے، جبکہ 3سے 4فرار ہوگئے۔

ملزمان کار میں سوار ہو کر آئے تھے، پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دونوں فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور بہادرآباد میں گھروں میں ہونے والی ڈکیتیوں میں یہی گروہ ملوث ہیں۔

اس بارے میں مزید تحقیقات کی جار رہی ہے۔ ہلاک ڈاکووں سے پولیس نے اسلحہ اور کار کو تحویل میں لے لیا اور ڈاکووں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تازہ ترین