• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم

There Can Not Be Any Peace In The Middle East Without Solving Paletine Issue
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل کیے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا، 1969 کی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے۔

فلسطینی صدرمحمود عباس کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم ہاؤ س میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ فلسطینی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فلسطینی صدرسے ملاقات انتہائی مفید رہی اور وہ فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلاء کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ1969 کی فلسطینی سرحدوں کو بحال کیا جانا چاہیے ،فلسطین کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہوسکتا ، عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان مہمان نوازی کے لیے معروف ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے مسئلہ فلسطین زندہ رکھنے کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بات ہوئی ہے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے مضمرات پر بھی بات ہوئی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے مرکزی دروازے پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔پاک فوج کےچاک وچوبند دستے نے فلسطینی صدرمحمود عباس کو سلامی دی۔صدرنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔
تازہ ترین