• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: سرکاری اسپتال میں 13 سال بعد آپریشن کی سہولت

Facility Of Operation After 13 Years In Hyderabad Hospitals
حیدرآباد میں لطیف آباد کے علاقے کوہسار میں قائم سرکاری اسپتال 13سال بعد اب مریضوں کو آپریشن کی سہولت فراہم کرے گا۔

سو بستروں پرسرکاری اسپتال کوہسارکو 2004 میں بنایا گیا تھا،اسپتال میں اب تک مریضوں کو آپریشن کی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو سول اسپتال حیدرآباد، ایل ایم سی جامشورو یا دیگر پرائیوٹ اسپتالوں میں جانا پڑتا تھا ۔

13 سال کے طویل عرصے کے بعد اب اسپتال میں مریضوں کے آپریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی نے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا ،اب اسپتال میں جنرل سرجری ،گائناکالوجی کے علاوہ ہر قسم کے آپریشن کیے جائیں گے ۔
تازہ ترین