• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : موبائل فون چرانے والا پاکستانی گروہ گرفتار

Mobile Phone Theft Pakistan Gang Arrested In Saudi Arabia
سعودی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دکانوں کے تالے توڑ کر موبائل فون چرانے والا پاکستانی گروہ گرفتار کرلیا ہے ۔

سعودی اخبار نے دار الحکومت ریاض کے پولیس چیف کرنل فواز میمن کے حوالے سے بتایا ہے اس پانچ رکنی گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز ریاض کے شمالی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں پر اس گروہ نے تین دن قبل موبائل فون فروخت کرنے کی دکان کا تالا توڑ کر لوٹ لیا تھا ۔

گرفتار ملزمان 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں جن کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون سمیت ڈھائی لاکھ ریال نقدی بھی پکڑی گئی ہے ۔
تازہ ترین