• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے تعاون سے ایکسپو سینٹر لاہور میں کتب میلے کا آغاز

Book Fair In Cooperatio N With Jang Group Starts In Lahore Expo Center
ایکسپو سنٹر لاہور میں5روزہ کتاب میلہ شروع ہوگیا ، کتاب میلے میں 275 اسٹالز لگائے گئے ہیں ،کتب بینی کا ذوق اورشوق رکھنے والےشہریوں کی بڑی تعداد کتاب میلے کا رُخ کررہی ہے۔

جنگ میڈیاگروپ کے تعاون سے ایکسپو سینٹر لاہورمیں سجایا گیا5روزہ کتاب میلہ ،افتتاح کیا وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب رضا علی گیلانی نے،کہتےہیں کہ ایسے نجی تعلیمی اداروں کی فہرست تیار کر لی جو بہت زیادہ فیسیں تولیتےہیںمگر ڈگری جاری نہیں کرتے،جلد کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کےمشیرعرفان صدیقی کا بھی کتاب میلےکا دورہ، ان کاکہناتھا کہ کشمیر کا مسئلہ ہویا حافظ سعید کا،ان کےپیچھےکسی اور کا ایجنڈا نہیں ہے،پاناما لیکس کامعاملہ معتبرفورم پر پہنچ چکا ہے۔

کتاب میلےمیں سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور فنونِ لطیفہ سمیت ہر موضوع پر کتابوں کے اسٹالز علمی تسکین بھجانے والوں کی توجہ کا مرکز، علمی ذوق رکھنےوالےشہریوں کی جوق درجوق آمد،کہتےہیں کہ معلومات کا خزانہ چھپا ہےان کتب میںاور ان کے دام بھی مناسب ہیں۔

کتاب میلے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ ایسے میلے سال میں ایک بار نہیںباربارلگنےچاہئیںتاکہ انہیں سستی،اچھی اور معیاری کتب ایک ہی چھت تلےدستیاب ہو سکیں۔
تازہ ترین