• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کسٹمز کی کارروائی، ڈیزل و شراب برآمد

Customs Raid In Balochistan Iranian Diesel And Liquor Seized
بلوچستان میں کسٹم حکام کی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل اور لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔

گوادر کسٹم حکام کے مطابق اورماڑہ کے علاقے ہڈگو ٹھ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیر زمین دبائی گئیں غیر ملکی شراب کی200 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

ایک اور کارروائی کے دوران پانچ آئل ٹینکرز پر چھاپا مارا گیا اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا ایک لاکھ پینسٹھ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ٹینکروں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
تازہ ترین