• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : بہت جلد اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آجائیگی، مشتاق مہر

Karachi Two Percent Of The Decline Mushtaq Mehr Very Street Crime
ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کہتے ہیں کہ مختلف اقدامات کر رہے ہیں، بہت جلد کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں واضح کمی آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اتنے بھی نہیں جتنے میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔

مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ خود کو بری الذمہ قرار نہیں دیتا کہ اسٹریٹ کرائمز نہیں ہورہے لیکن کرائمز میں کمی ضرور آئی ہے، سی پی ایل سی کے اعداد وشمار سے بھی یہ واضح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز افریقی ملکوں میں بھیجے جاتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے کسٹمز سے بھی بات کی ہے۔
تازہ ترین