• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 6افراد کا قاتل اور اغواکار گرفتار

Karachi Police Raids Murderer Of 6 And Kidnapper Arrested
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6افراد کے قتل میں ملوث ملزم سمیت ایک کم عمر اغواکار کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

مواچھ گوٹھ پولیس نے اسپارکو روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گینگ وار ملزم محمد فاروق عرف فرحان دادا کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم بلدیہ کے علاقے میں فیکٹری اور گودام مالکان سے بھتا وصولی میں بھی ملوث ہے۔

ادھر نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ایک ملزم کو اسلحے،موبائل فون اور لوٹی گئی رقم کے ساتھ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔شاہ لطیف انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر اغواکار سلیمان کو گرفتار کرکے ایک سالہ بچے کو بازیاب کرالیاہے۔
تازہ ترین