• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن:پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ چوتھے روز بھی معطل

Chaman Pak Afghan Transit Trade Suspended Fourth
چمن میں کسٹم، ایف سی کے درمیان ٹرکوں کا وزن کرنے والے کانٹے کا تنازعہ جاری ہے جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ چوتھے روز بھی معطل ہے۔

چمبر آف کامرس کے مطابق باب دوستی پر ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینروں کی لائنیں لگ گئیں، ایف سی حکام نے بائی پاس اور گرڈ کانٹے سیل کر دیئے جس کے باعث وزن نہیں کیا جا سکتا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سِیل کئے گئے کانٹوں پر ایف سی سے بات چیت جاری ہے۔ سرحدی کانٹے کے وزن میں فرق پرچیک کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین