• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد :سہولت سینٹر زحمت بن گیا، ڈرائیونگ لائسنس بنوانا مشکل

Faisalabad Facility Center Becomes Bane For Driving License Seekers
فیصل آباد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے بنایا گیا، سہولت سینٹر شہریوں کیلئے زحمت سینٹر بن گیا، لوگ ٹوکن کے حصول کیلئے دن بھر قطاروں میں لگنے پر مجبور ہو گئے ۔

فیصل آبادٹریفک پولیس کے دفتر میں قائم سہولت سینٹر میں ڈرائیونگ لائسنس ٹوکن جاری کرنے والاعملہ غائب رہتا ہے، کاؤنٹر سیٹ خالی جبکہ کھڑکی کے سامنے گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے سائلین کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔

صبح اور سہ پہر دو شفٹوں میں صرف 50، 50 ٹوکن جاری کرنے کی پالیسی نے مشکلات مزید بڑھا د ی ہیں، گھنٹوں کی خواری کے بعد بھی ٹوکن ملے گا یا پھر اگلےدن۔

ٹریفک پولیس کے پاس سائلین کی قطاریں لگوانے کا جوازہے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سسٹم آن لائن ہو چکا ہے، کوائف کی تصدیق اور ڈیٹا انٹری میں وقت لگتا ہے، روزانہ جتنا ڈیٹا انٹری ہو سکتا ہے اتنے ہی ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم سے مشکلات بڑھانے کی بجائے اسے شہریوں کی سہولت کیلئے استعمال کیا جائے۔
تازہ ترین