• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص مینجمنٹ سے پی آئی اے زوال کا شکار بنا، احسن اقبال

Poor Management Made The Pia Fall Ahsan Iqbal
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیر پیشہ وارانہ سوچ اور ناقص مینجمنٹ کے باعث پی آئی اے زوال کا شکار ہوئی ہے۔ پی آئی اے نے قابل اعتبار ایئر لائن بنانے کا عزم نہ دکھایا تو دیگر آپشنز پر غور ہو گا۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیئے کے مطابق کے پی آئی اے اصلاحات پر قائم کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا غریب عوام پی آئی اے نقصانات کو برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے پی آئی اے کے اعلٰی افسران کی غیر سنجیدگی اور رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پی آئی اے کی بحالی کیلئے سیفٹی، پروڈکٹ میں بہتری اور درکار فنڈز پر مشتمل قلیل مدتی منصوبہ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹکٹس کی فروخت اور سفری سہولیات سمیت دیگر جامع تفصیلات پیش کریں، جائزے کے بعد کمیٹی تجاویز دے گی۔
تازہ ترین