• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پانچویں روز بھی معطل

Fifth Day Of Suspension Of Pak Afghan Transit Trade
چمن بارڈر پر کانٹے کے تنازع پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آج پانچویں روز بھی معطل ہے۔

کسٹم حکام اور ایف سی کے درمیان کانٹے کا تنازعہ برقرار ہے،جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آج بھی معطل ہے ، باب دوستی پر ٹرانزٹ ٹریڈ کے سیکڑوں کنٹینروں کی لائنیں لگ گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم اور ایف سی کے درمیان معاملات کے حل کےلئے آج اجلاس ہو گا جبکہ چمن چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ پانچ روز میں بھی ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تازہ ترین