• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار اورکرکٹر بھی پی ایس ایل کے دیوانے

Indian Actors And Crickiters The Psl Junkies
پاکستان سپر لیگ کا بخار پاکستان اور مڈل ایسٹ کے علاوہ اب بھارت پہنچ گیا ہے اور بھارت کی کرکٹ اور فلمی دنیا کی نامور شخصیات نے بھی پی ایس یل کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کرڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے کپور نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنجے کپورنے شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو اپنی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری ٹیم ہے اور اس کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ میرا تعلق بھی پشاور سے ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے بھی اپنے دوست پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور پی ایس ایل میں ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین