• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں109ویں سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو کا آغاز

The 109 Th Annual International Auto Show In Chicago
امریکی ریاست الینوائس کے کنونشن سینٹرمیں 109ویںسالانہ شکاگو آٹو شو کاباقاعدہ آغاز ہو گیاہے جس میں پہلےنامور برانڈز کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

1901سے لے کر اب تک ہر سال کی طرح اس سال بھی شکاگوآٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاںسیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں۔

یہ کمپنیاں اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے کم وبیش50 ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کرررہی ہیں جبکہ آٹو شو میں1ہزار سے زائد گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی جائینگی۔

گزشتہ روزشرو ع ہونیوالا یہ موٹر شودس روز تک جاری رہنے کے بعد20فروری کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود ہیں۔

27 لاکھ مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
تازہ ترین