• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکلینڈ: آفریدی اور شہزاد مقامی کرنسی کے بغیر برگر کھانے چلے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد آفریدی اور احمد شہزاد آکلینڈ میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں مقامی کرنسی کے بغیر برگر کھانے پہنچ گئے۔ فارغ ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے امریکی ڈالرز سے بل ادا کرنے کی کوشش کی تاہم اسٹار کرکٹرز کے پیچھے قطار میں کھڑے آکلینڈ رہائشی ایک پاکستانی نوجوان نے صورتحال بھانپ لی اور بل ادا کردیا۔ بطور تحفہ بل کی ادائیگی پر شاہد آفریدی نے اپنے پرستار کا شکریہ ادا کیا اور ہوٹل روانہ ہوگئے۔ شاہد آفریدی نے آکلینڈ سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دوپہر کو ہوٹل پہنچے تھے لنچ کے لئے ہوٹل کے سامنے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری کردار کشی کرنے والے کرفیو ٹائمنگ کی خلاف ورزی کا اسکینڈل گھڑ رہے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ دوپہر کا واقعہ تھا، اللہ میڈیا کو ہدایت دے۔ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے اور طویل سفر کے بعد کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد چہل قدمی کرتے ہوئے ہوٹل سے باہر نکلے اور برگر کھانے کی غرض سے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پہنچے تھے جہاں انجانے میں یہ واقع پیش آگیا۔
تازہ ترین