• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Lahoreattempt To Smuggle Heroin To Saudi Arabia
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم نعیم غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے ہیروئن سعودی عرب لے جانا چاہتا تھا۔اس نے کینوؤں کا گودا نکال کر اس کے چھلکوں میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، جس کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے۔

اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین