• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ

Army Chief Visited The Front Line In South Waziristan
بری فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ علاقے میں پائیدار امن کیلئے سماجی و اقتصادی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان میں تعینات جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔

جوانوں سےخطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ ریاستی رٹ کی بحالی کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سراہتے ہیں، مقامی انتظامیہ اور قبائلی بھائیوں کی طرف سے فوج کی حمایت بھی قابل تعریف ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مقامی قبائل کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے حکومتی کوششوں کی فوج حمایت جاری رکھے گی۔

جنوبی وزیر ستان کے جنرل آفیسرکمانڈنگ نےآرمی چیف کو علاقے میں سیکورٹی صورتحال ،عارضی نکل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور بارڈرمینجمنٹ پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترسرحدی نظام ،علاقے میں ترقیاتی کام اور آپریشنل کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا، جنوبی وزیرستان آمد پر کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
تازہ ترین