• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی لانا ہوگی، مصباح

Pcb Will Bring More Strongly In Their Actions Misbah Ul Haq
پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دو کرکٹرز کی معطلی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی لانا ہوگی۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ فی الحال یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ کرکٹرز کی معطلی کے کیا اثرات مرتب ہوں گے لیکن جو کچھ بھی ہوا انتہائی تکلیف دہ اور مایوس کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس واقعے کے اثرات سے نکلتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔

مصباح الحق کاکہنا تھا کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد اسی بات کی کوشش کی جاتی رہی کہ پاکستان کی کرکٹ دوبارہ اس طرح کی صورتحال سے دوچار نہ ہو لیکن اب یہ واقعہ رونما ہوگیا،اس لیے ایک بار پھر محتاط ہونا پڑے گا اور کرکٹ پر بہت زیادہ توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو اپنے اقدامات میں مزید سختی کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو کرپشن کے بارے میں مزید تعلیم دے کراس کے خطرات سے آگاہ کرنا ہوگا۔
تازہ ترین