• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کی تحقیقات کیلئے پی سی بی بڑا کمیشن بنائیگا

Pcb Build Commission To Investigate Corruption
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل میں کرپشن کے نئے الزامات کے بعد وسیع پیمانے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ 15 دن میں بڑے کمیشن کے قیام کا اعلان کرے گا ۔ وسیع پیمانے پر تحقیقات پاکستان سپر لیگ کے بعد شروع کی جائیں گی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی پر ہی معاملہ ختم نہیں ہو گابلکہ وسیع پیمانے پر تحقیقات ہوں گی اورایک بڑا کمیشن تشکیل دیا جائے گا، جس کی سفارشات پر مجرموں کو کڑی سزائیں ملیں گی۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی ضابطے کے مطابق کی جائے گی۔ اگر معطل کھلاڑی اپیل کرتے ہیں تو ایک رکنی اینٹی کرپشن کمیٹی ان کی اپیل کی سماعت کرے گی اور پھر کمیشن اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کرے گا ، کمیشن میں مشکوک کھلاڑیوں کے علاوہ مینجمنٹ کے اراکین کو بھی بلایا جائے گا ۔
تازہ ترین