• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر عرفان ابھی تک کلیئر نہیں ، چیئرمین پی سی بی

Pcb Chairman Shehreyar Khan Press Conference
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر عرفان ابھی تک کلیئر نہیں، تحقیقات جاری ہیں ، ایک دو دن میں شوکاز نوٹس جاری کرسکتے ہیں، شرجیل اور خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی ، ان کے خلاف کارروائی ہمارے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ نے کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ جس دن کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا اسی شام وہ مشتبہ شخص سے ملنے چلے گئے، ثبوت ہمارے ہاتھ آئے تو فورا معطل کردیا ۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو شو کاز دیا جارہا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو جواب دینے کا مکمل موقع ملے گا ۔

شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا نیا آئین بہت اہم ہے،نئے آئین میںکوئی ترامیم نہیں ،کلین شیٹ نکال کر آئین بنایا ہے، بھارتی بورڈ نے بگ تھری کے خاتمے کو ملتوی کرنے کی کوشش کی،آئی سی سی کے 10رکن ملکوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر معلوم تھا بھارت کی جانب سے مخالفت ہوگی۔ تاہم بھارت کا ریوینیو کم ہوکر اب بھی سب سے زیادہ ہے۔آئی سی سی کا نیا آئین آج سے لانچ ہوگیا ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ آئین میں کوئی بگ تھری اور بگ فور نہیں ۔

شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے پاکستان کو 80 فیصد محفوظ قراردیا ، ان کی آئی سی سی کو رپورٹ بہت مثبت تھی۔جائلز نےکہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونا چاہیے۔

انہوںنے مزید کہاکہ چاہتے ہیں پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل جائیں،آہستہ آہستہ بڑی ٹیموں کو بھی بلایا جائے گا جبکہ 15فروری سے آل پاکستان اسکول چیمپئن شپ شروع کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین