• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردویونیورسٹی میں سرگرم نقل مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے، جمعیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیوسٹی میں نقل مافیاکے خلاف کاروائی کی جائے ۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کراچی محمد ساجد خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی نقل مافیا وفاقی اردو یونیورسٹی میں سرگرم ہے اور یونیورسٹی کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات میں موجودہ وائس چانسلر کو نقل مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی جانب سے دھمکیوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نقل کی روک تھام کیلئے سالہا سال سے سرگرم ہے ،لہٰذاوفاقی اردو یونیورسٹی میں نقل کی روک تھام کیلئے ہرممکن مثبت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ترجمان جمعیت محمد ساجد خان کامزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے پرزور اپیل کرتی ہے نقل مافیا اورتعلیم دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وفاقی ادارے کے تشخص کو پامال ہونے سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین