• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بحری مشقوں کا معائنہ کرنے کراچی پہنچ گئے

Pm Arrives In Karachi To Inspect Naval Exercises
بحیرہ ٔعرب میں پاک بحریہ کی مشق امن 2017 کاآج آخری روز ہے۔وزیراعظم نوازشریف معائنہ کرنے کراچی پہنچ گئے جس کے بعد دیگر مصروفیات منسوخ کر کے لاہور جائیں گے۔

خطے کی بڑی بحری مشق’’ امن 2017‘‘ کے آخری مرحلے میں گہرے سمندر میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔وزیراعظم نوازشریف اختتامی تقریب میں شریک ہیں اور مشقوں میں حربی صلاحیتوں کا معائنہ کررہے ہیں۔

پاک بحریہ سمیت 36 ممالک کی بحری اور اسپیشل فورسز مشقوں میں شریک ہیں۔ہاربر فیز کے بعد سی فیز کے دوسرے اور آخری روز گہرے سمندر میں جنگی بحری جہاز اپنی حربی صلاحیتوں کی مشق میں مصروف ہیں ، جدید کمیونیکیشن نظام، ہیلی کاپٹرز اور پی تھری سی اورین طیارے بھی مشق میں شریک ہیں ۔

ان مشقوں میں بحری خطرات اور دہشت گردی سے نمٹنے ، اسمگلنگ کی روک تھام اور بحری قذاقی کے خلاف کارروائی کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کی دیگر تمام مصروفیات منسوخ کردیں ۔وزیر اعظم اختتامی تقریب کے بعد لاہور جائیں گے جہاںامن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں سیکورٹی کی صو رتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تازہ ترین