• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی میڈیکل اسٹور بند

In Several Cities Of Punjab Medical Store Closed Today
پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، وہاڑی، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور میں میڈیکل اسٹورز بند ہیں، عام لوگوں کو دوائیں حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے دوران دھماکے کی ساری ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے ۔سلمان رفیق کے مستعفی ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

چیئرمین کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن پنجاب زاہد بختاوری نے راولپنڈی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور دھماکے کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال دی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جب تک ترمیمی بل واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما باسط عباسی نے کہا کہ آج یوم سوگ منایا جائے گا۔تمام اسپتالوں کی فارمیسز میں ایمر جنسی کے مریضوں کو دوائیں مہیا کی جائیں گی۔
احتجاج اور شٹر ڈاؤن مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین