• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر تک روپے کی قدر میں 3 سے 4 فیصد تک کمی متوقع

Expected To Decline By 3 To 4 Percent Of The Value Of Money By December
ملٹی نیشنل مالیاتی ادارے کریڈٹ سوئیس کے مطابق رواں سال دسمبرتک روپے کی قدر میں 3 سے 4 فیصد تک کمی متوقع ہے ۔ مالی سال 2017 میں پاکستانی معیشت کی نمو 5 فیصد سے زائد رہے گی، آخری 6 ماہ میں شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ حکومتی اہداف کے اندر رہے گا ۔2018 کے الیکشن سے قبل 3500 سے 4500 میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوجائے گی ۔

کریڈٹ سوئس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شئیرز کی چائنیز کنسورشیم کوفروخت سے نئی مصنوعات متعارف ہونگی جس سے کپیٹل مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری آئے گی اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا شرح تبادلہ میں فرق سے غیر قانونی منتقلی بڑھے گی ۔

یہ بھی کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح مالی سال 2017 میں 5 سے 5.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔ پاکستان کی ترسیلات میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافے کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید بڑھے گا ۔

مالی سال 2017 کے آخری 6 ماہ میں شرح سود میں اضافے کا امکان ہے ۔ پاکستانی مرکزی بینک شرح سود میں 50 سے 75 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کرسکتا ہے ۔
تازہ ترین