• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ کا ٹریلر نمبر ون قرار

Hollywood Film Beauty And The Beast The Number One Trailer
ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کا ٹریلر نمبر ون قرار پاگیا جس نےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ایک ہفتے میں فلم کا ٹریلر تقریباً دو کروڑافراد نے دیکھا۔دوسرا نمبر ایکشن کامیڈی فلم فسٹ فائٹ کو ملا ۔

باپ کو بچانے کیلئے خوفناک بھیڑیے کے محل میں جانےوالی لڑکی کی کہانی’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘کا ٹریلر ہالی ووڈ چارٹ پر نمبر ون ہے جو تقریبا ًایک کروڑ پچیاسی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔فلم میں مرکزی کردار ہیری پوٹر سیریز سے شہرت پانے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں ۔

امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ایکشن کامیڈی فلم فِسٹ فائٹ کا ٹریلر ہےجسے اب تک 75لاکھ افراد نے دیکھا ہے ۔ ٹریلر کی مقبولیت کے لحاظ سے تیسرا نمبر’ دی باس بے بی‘ کا ہےجسے اب تک 34لاکھ افراد نے دیکھا ہے ۔
تازہ ترین