• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’آئیسولیشن‘‘کا ٹریلر جاری

Isolation Official Trailer
تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم آئیسولیشن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

شین ڈیکس ٹیلرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو بہاماس کے ایک جزیرے پر چھٹیاں گزارنے جاتاہے اور وہاں بحری قزاقوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹریشیا ہیلفر،ڈومینک پرسل،اسٹیفن لینگ،لیوک میبلے اور میری ایوگیلو پولس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میتھیو ہیلڈرمین اور ٹیلر کونے کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین