• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی فلم’دی گریٹ وال‘کا نیا ٹریلر جاری

The Great Wall Official Trailer
دیوارِ چین کی پر اسراریت پر مبنی اداکار میٹ ڈیمن کی نئی ہالی و ڈایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم’دی گریٹ وال‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس فلم کویینگ چینگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی عظیم دیوارِ چین کی پر اسراریت کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے مطابق خوفناک مخلوق سے بچنے کیلئے محنت کشوں نے 17سو سال کے طویل ترین عر صے میں55سو میل لمبی اس عظیم الشان دیوار کو تعمیرکیا ۔

دیوارِ چین کے ارد گرد موجود گہری کھائیوں میں بسنے والے ان مونسٹرز سے لوگوں کو بچانے کیلئے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے اور حملہ آوا ر ہونیوالی دہشت ناک مخلوق کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے تاہم اکثر و بیشتر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔

تھامس ٹُل ، چارلس روون اورجان جاشنی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اینڈی لیو،پیڈرو پاسکل، ولیئم ڈیفوئے اورٹیانگ جینگ شامل ہیں۔

160ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچر زکی تیار کردہ یہ سنسنی خیز ایکشن ایڈونچر تھری ڈی فلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت 17فروری کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین