• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، خرم دستگیر صدارت کرینگے

Khurram Dastagir Will Chair The Textile Boad Meeting On Thursday
فیڈریل ٹیکسٹائل بورڈ کا اہم اجلاس 16 فروری(جمعرات ) کو ہوگا۔ وزیر اعظم کا 180 ارب روپے کا پیکچ، برآمدات میں اضافہ اور تجاویز ایجینڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کی صدارت میں فیڈریل ٹیکسٹائل بورڈ کا اجلاس 16 فروری کو لاہور ایکسپو سینٹرر میں ہوگا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری پر تین پوائنٹس ایجینڈا زیر غور ہوگا، جس میں وزیر اعظم کا 180 ارب روپے کا مرعاتی پیکچ، برآمدات میں اضافے اور تجاویز شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے 180 ارب روپے کا مرعاتی پیکچ جنوری 2017 سے جون 2018 تک کے لئے ہے۔پیکچ کے تحت ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات پر ڈیوٹی ڈرا بیک اور ٹیکس ختم کئے گئے اور ٹیکسٹایل پیکچ سے سالانہ 108 ارب روپے مالی اثرات کا فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین