• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ہڑتال کے باعث میڈیکل اسٹورز دوسرے روز بھی بند

Lahore Medical Stores Closed For The Second Day Of Strike
لاہور میں میڈیکل اسٹورز دوسرے روز بھی بند رہنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور دھماکےکے بعد شہرمیں رات گئے میڈیکل اسٹورز کو کھول دیا گیاتھا،تاہم پنجاب کیمسٹ کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال پرآج دوبارہ بند کر دئیے گئے۔اس کے بعد بعض کھلے اسٹورز کو زبردستی بند کرایا گیا،شہریوں کو ادویات نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نےحکومت سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب نے ڈرگ ایکٹ 2017 کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد ڈرگ ایکٹ کا مسودہ محکمہ قانون کو بھیج دیا گیاہے۔ فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز گذشتہ روز سے اس ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت کے ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویات کے حوالے سےکوئی بھی جرم ناقابل ضمانت قرار دے دیا گیاہے۔فارمیسی یا میڈیکل اسٹورز میں ادویات کیلئے مخصوص ٹمپریچر نہ ہونے پر دس سال قید اور 3 کروڑ روپےجرمانہ ہو گا۔

غیرمعیاری یا جعلی ادویات کی صورت میں لائسنس یافتہ کمپنی ہو یا غیرلائسنس یافتہ،دونوں کو ایک جیسی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔کم وزن ادویات پر ساڑھے 7 کروڑ روپےجرمانہ اور پانچ سال قید رکھ دی گئی ہے۔

ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ ناروا رویے پر تین ماہ سے سات سال قیدکی سزا ہو گی۔ ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور پولیس کوبھی کارروائی کا اختیار دے دیا گیاہے۔ڈرگ ایکٹ کے خلاف پنجاب کیمسٹ کونسل اور فارما سیوٹیکلز ایسوسی ایشن نےپیرکےروز ہڑتال کی اور پنجاب بھر میں بیشتر میڈیکل اسٹورز بندرہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
تازہ ترین