• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نوجوان کو محبت کاجنون حوالات لے گیا

India Young Man Love Jail Currency Note
یوں تو دنیا بھر میں کئی نوجوان اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں لیکن بھارت میں ایک منچلے نوجوان کو محبت کا جنون اتنا مہنگا پڑ گیا کہ اسے جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

بھار ت میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کو حیران کرنے کیلئے اپنی گاڑی کو 2 ہزار بھارتی نوٹوں سے سجایا مگر یہ طریقہ عوام اور پولیس کو پسند نہ آیا اور انہوں نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا۔

ممبئی میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو حیران کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنی گاڑی کو 2 ہزار کےسیکڑوں نوٹ اپنی گاڑی پر چسپاں کر کے اپنی گاڑی جب سڑک پر لایا تو لوگ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور اس فعل کو مشکوک جان کر پولیس کو خبر کر دی ۔

اس کے بعد پولیس نے گاڑی سمیت اس شخص کوپکڑ لیا اور مزید تفتیش کی غرض سے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا۔
تازہ ترین