• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:پولیو سے انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا آغاز

Police Launched An Action Against Parents Refusing Polio
پشاورکی ضلعی انتظامیہ کا پولیو سے انکاری والدین کےخلاف 3ایم پی اوکےتحت کاروائی کاآغازآج سےہوگا۔انسدادپولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے یا ٹیکے نہ لگوانےوالے والدین کو گرفتارکیاجائےگا۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے جیو نیوزکوبتایا کہ دس روزہ خصوصی انسدادپولیومہم کا آج آخری دن ہے،جن بچو ں کے والدین نے آج پولیو سے بچاؤ کے انجکشن یا قطرے بچوں کو نہ پلائے تو انہیں گرفتارکریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں پولیوقطروں سے انکاری والدین کے بچوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے ذیادہ ہے، محکمہ صحت، یونیسف، ڈبلیو ایچ او، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکارں پر مشتمل بارہ سو ٹیمیں پولیو مہم چلارہی ہیں۔

شاہد محمودنے کہا کہ دیہہ بہادر، یکہ توت، کاکشال، شاہین مسلم ٹاؤن ون ، ٹو اورملحقہ علاقوں میں وادلین بچوں کو پولیو ٹیکے اور قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔
تازہ ترین