• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سیاسی او رقانونی جنگ جیتیں گے،عابدشیر علی

Abid Sher Ali Taking To Media Outside Court
وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیاسی جنگ بھی جیتیں گے اور قانونی جنگ میں بھی سرخرو ہوں گے۔جب پاکستان خوشحالی کی طرف جاتا ہے ، ان لوگوں کو تکلیف ہوتی رہتی ہے،شاہ محمودقریشی صاحب غریب بن کر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں۔

عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، شاہ محمود حساب دیں گے کہ وہ سالانہ کروڑوں روپے لوگوں سے بٹورتے ہیں۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود زمین کا ٹیکس بھی نہیں دیتے ، درباروں کا پیسہ کھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام کوششوں کے باوجود ثبوت جمع نہیں کراسکی۔وزیراعظم نواز شریف نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیاہے۔میاں نواز شریف کے دورمیں منصوبے شروع ہوتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے شیخ رشید کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیراگلی سے لیکر اسلام آباد تک شیخ رشید کی زمین بے نامی ہے ۔شیخ رشید کی سیاسی موت کا سبب ان کا لال مفلر ہوگا۔
تازہ ترین