• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
High Level Meeting Held Under Presidency Of Nawaz Sharif
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کاسیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اور مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں دہشت گرد حملوں میں شہید افراد کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جبکہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے نظریات کو کچل دیا جائے گا، دہشت گردوں کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کا بیانیہ مسترد ہو چکا ہے، صرف امن، استحکام اور خوشحالی کا بیانیہ ہی چھا چکا ہے،دہشت گردی کے حالیہ واقعات حکومت کی بھرپور کارروائیوں کا ردعمل ہیں،کراچی،فاٹااوربلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی۔

اجلاس میں اندرون و بیرون ملک سے دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ریاستی اداروں کی بھرپور کوششوں سے دہشت گرد عناصر کو ختم کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین