• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان

Pakistan Demands Afghanistan Of Action Against Terrorism
پاکستان نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرے، جماعت الاحرار افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

پاکستان میں افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈوزیئر ان کے حوالے کیا گیا ہے جس میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر اظہارتشویش کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کی دہشت گردی کی کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے، افغان نائب سفیر کو بتایا گیا ہے کہ جماعت الاحرار افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے، افغان نائب سفیر کی توجہ حالیہ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جانب بھی دلائی گئی ۔

افغان نائب سفیر سے احتجاج میں ان کی توجہ حالیہ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فراہم کی گئی معلومات پر ایکشن نہ لیا جانا افسوس ناک ہے، افغانستان دہشت گرد تنظیموں، سہولت کاروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔
تازہ ترین