• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، سہولت کار گرفتار

Progress In Investigation Of Lahore Blast Facilitator Arrested
لاہور میں گزشتہ روز ہونےو الے خودکش دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید سہولت کاروں کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور اور ان کے سہولت کار جنوبی پنجاب کے راستے کچھ دن پہلے لاہور آئے تھے۔

چیئرنگ کراس خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے تفتیش کے سلسلے میں کے پی کے میں چھاپے مارے گئے ہیں۔

ادھر مال روڈ دھماکے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑگیا، جس کے بعد لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14ہو گئی۔
تازہ ترین