• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ شبنم بنیں کرا چی پریس کلب کی مہمان

Actress Shabnam Becomes Guest Of Karachi Press Club
ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم کرا چی پریس کلب کی مہمان بنیں، شبنم نے کہا کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور اگر انہیں کام کےلیے کسی بھی ملک میں بلایا جائے گا وہ جائیں گی۔

اداکارہ شبنم کراچی پریس کلب پہنچیں تو پریس کلب صحافیوں اور میڈیا نمائندوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، کئی فنکار بھی شبنم سے ملاقات کے لیے موجود تھے، اپنے وقت کی نامور اداکارہ نےکہا کہ ان کو اگر اچھا کردار ملا تو وہ ضرور کام کریں گی ۔

ماضی کے دریچوں میں جھا نکتی ، کم گو شبنم نے مانوس لہجے میں بتایا کہ وہ پہلی بار اپنے مرحوم شوہر رابن گھوش کے بنا پاکستان آئی ہیں اور یہ بات انہیں بہت اُداس کررہی ہے۔

اداکارہ شبنم نے کہا کہ کراچی میں قیام کے دوران ابھی تک انہوں نے شاپنگ نہیں کی اور آنے والے دنوں میں وہ لاہور بھی جائیں گی۔
تازہ ترین