سعودی عرب میں ایک شخص نے چائے کی چار پیالیوں پر گاڑی پارک کردی۔ اس انوکھی پارکنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سعودی شہری ابواعظم نے گاڑی کو چائے کی پیالیوں پر پارک کرنے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔ اس کام کے لیے وہ کرین استعمال کرتا ہے۔
ابو اعظم کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے ٹائر میں ہوا کا مناسب پریشر اور توازن اہم ہے۔