• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی ہے، بھارتی آرمی چیف

Local Population Is A Major Casue Of Failure In Kashmir Indian Army Chief
بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی کا عدم تعاون ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مقامی لوگ کشمیری حریت پسندوں کو چھپنے میں مدد دے رہے ہیں۔

نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقامی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔یہ نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مہم سے متاثر ہوکر کارروائیاں کررہے ہیں۔ ایسے عناصر کو دیہی علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے لیکن مقامی آبادی ان کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

بھارتی فوجی سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
تازہ ترین