• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر

Ghost In The Shell Trailor Release
کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کے بعد سائبر گ سسٹم کی ٹاسک فورس کا سامناخطرناک دشمنوں سے ہوگا ، ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کی نئی سائنس فکشن فلم’گھوسٹ اِن دی شیل‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی یہ فلم جاپانی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی سائبرگ سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھومتی ہے جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔

اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کیلئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاؤ ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔

ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت31مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین