• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: لاہور اور کراچی کی ٹیمیں آج مدمقابل

Psl Lahore And Karachi Teams Competing Today
پاکستان سپر لیگ میں آج قلندز اور کنگز کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے ، شارجہ میں میک کولم کی لاہور قلندرز اور سنگاکارا کی کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ کانٹے دار مقابلہ بھی جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ جس میں شائقین کا جوش بڑھتا جا رہا ہے،آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں قلندرز دھمال ڈالنے کےلیے تیار ہیں ۔ دونوں ہی ٹیموں میں کئی بڑے نام ہیں۔

لاہورقلندرز کے کپتان میک کولم جن کے اصل ہتھیایاسر شاہ اور سنیل نارائن ہیں ۔دونوں ہی نے اپنی اسپین سے بیٹسمینوںکو تگنی کا ناچ نچایا ہے ۔

دوسری جانب کمار سنگا کارا کی ٹیم کراچی کنگز ہےجس میں کرس گیل بھی ہیں لیکن اب تک رنگ نہیں جما پائے۔ شعیب ملک ، محمد عامر اور عماد وسیم بھی آن اینڈ آف ہی دکھائی دیئے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
تازہ ترین