• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں، آرمی چیف

Enemy Agencies Should Stop Playing With Regional Peace Army Chief
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں، موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دہشت گرد وں کی کوشش ہے کہ ہمارے معاشرے میں شکوک اور مایوسی پیدا کی جائے،ہم سب اجتماعی طور پر ان کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونےدینےکی کوششیں جاری رکھیں گے، دوسروں سےبھی توقع کرتےہیں وہ اپنی سرزمین ہمارےخلاف استعمال نہ ہونےدیں۔
تازہ ترین