• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون: لال شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکا، متعدد زخمی

Sehwan Blast Heard Near Mausoleum Of Laal Shahbaz Qalandar
سیہون شریف میں لال شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے، جبکہ واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

نمائندہ ’جیو نیوز‘ ریاض ناریجو کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جمعرات کو مزار پر عموماً معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے، دھماکے کے وقت زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے، دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں آگ بھی لگ گئی۔

’جیو نیوز‘ کے نمائندے کامران رضی کے مطابق لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد دادو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی اطلاع وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین