• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، وزیراعظم

Attack On Shrine Is Attack On Pakistan Pm
وزیراعظم نوازشریف نے سہون شریف میں دہشت گردحملےکی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر حملہ ترقی پسند پاکستان پر حملہ ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ ہم میں سے ایک پر حملہ سب پر حملہ ہے، یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوفیان کا تشکیل پاکستان کی جدوجہد میں اہم حصہ ہے، ہم ایسے حملوں سے سختی سےنمٹیں گے،گزشتہ چند روز مشکل رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا دل متاثرین کے ساتھ ہے، ہم ایسے واقعات سے خود کو تقسیم نہیں ہونے دےسکتے، پاکستان کی شناخت کے لیے ہم اس جدوجہد میں متحد کھڑے ہیں۔
تازہ ترین