• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں داعش کے 4 سیل ختم، 18 افراد گرفتار

Four Isis Cells In Saudi Arabia Busted 18 People Arrested
سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تنظیم الدولۃ الاسلامیہ داعش کے 4 سیل کو ختم کردیا گیا ہے۔

سعودی چینل العربیہ کے مطابق مکہ المکرمہ، المدینہ منورہ، دار الحکومت الریاض اور صوبہ القصیم میں داعش کے4 ٹھکانوں کو ختم کردیا گیاہے،داعش کے ان چار سیلوں میں 15سعودی باشندوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جبکہ گرفتار شدگان کے پاس سے بیس لاکھ سعودی ریال بھی ضبط کرلیئے گئے ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
تازہ ترین